لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی اپنے خلاف درج مقدمات کالعدم کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت، سی ٹی ڈی اور صوبائی حکومت سے 30 جولائی تک جواب طلب کر لیا ،وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا ۔جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کی۔