لاہور(کامرس رپورٹر) کرکٹ میچوں کی وجہ سے شہر کی بڑی مارکیٹیں بند ہونے سے کاروباری برادری کو بھاری معاشی نقصان ہوگا،حکومت ایسی منصوبہ بندی کرے جس سے کرکٹ اور تجارتی سرگرمیاں دونوں جاری رہ سکیں۔گلبرگ اور گرد و نواح کی دیگر مارکیٹیں بند رہنے سے ایک دن میں اکیس ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارلاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق صدور بشیر اے بخش اور سہیل لاشاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ سٹیڈیم کی حدود کے اندر ہی ایک بڑے ہوٹل کی جلد از جلد تعمیر سے مسائل بہ احسن حل ہوسکتے ہیں،وزیراعلی کی جانب سے ہوٹل بنانے کی منظوری احسن ہے مگر اس سلسلے میں جلد کام شروع ہونا چاہیے ۔