لاہور،کراچی ، باجوڑ (کرائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر ،نمائندہ92نیوز) لاہور ،کراچی اور باجوڑ میں 3افراد نے زندگی ختم کر لی ۔بتا یا گیا ہے کہ شاہدرہ کا رہائشی عرفان کسی لڑکی سے عشق کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا،جس میں ناکامی پر اس نے گزشتہ روز زہریلا کیمیکل پی لیا،حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔پولیس نے حالا ت اور وقوعہ کو مشکو ک جا نتے ہو ئے اصل حقائق معلو م کر نے پر پو سٹما رٹم کیلئے لاش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ۔ نشتر کالونی کے علاقہ میں 24 سالہ محنت کش زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگیا ،ذرا ئع کے مطابق 24 سالہ میں مہتاب کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ،ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کی موت زہریلی چیز کھانے سے واقع ہوئی ہے ،ورثاء کی جانب سے پوسٹ مارٹم سے انکار کے بعد لاش انکے حوالے کر دی گئی ۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند علاقہ ڈمہ ڈولہ کے رہائشی حافظ امداد اللہ نے گھریلو پریشانی اور غربت کے باعث خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔کراچی فیڈرل بی ایریا میں ایک شخص عرفان ولد نعمان نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی ، متوفی کے گھر والوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے بے روزگار تھا اور گھریلو پریشانیوں سے کافی تنگ تھا ۔