لاہور/جامکے چٹھہ (سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹ، نامہ نگار )یکی گیٹ کے علاقہ میں تیز رفتارٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 7سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کا ماموں شدید زخمی ہو گیا شہریوں نے ٹرک ڈرائیور پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا پ،حادثہ ایک موریہ پل پرپیش آیا ،7 سالہ بچی حوریہ موقع پردم توڑ گئی جبکہ اس کا ماموں عثمان شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 14 اگست کو گدھا گاڑی سے ٹکرا کرجامکے چٹھہ کے نواحی علاقہ کلاسکے منڈی کا زخمی ہونے والا 15 سالہ نوجوان موٹر سائیکل سوارعلی رضا جنرل ہسپتال لاہورمیں زندگی کی بازی ہار گیا ، معززین علاقہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ تیزرفتاری اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائی کے لئے آئی جی پنجاب کو فوری نوٹس جاری کریں۔تاکہ اس خونی کھیل سے مزید ماؤں کی گود نہ اجڑ سکے ۔