لاہور (سپورٹس ڈیسک )پہلے لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹائون شپ وائٹس نے لیگ میچ میں سوامی نگر سپورٹس کو 41 رنز سے ہرادیا۔ٹائون شپ وائٹس نے مقررہ اوور میں 171 رنز بنائے ۔ حمزہ اکبر نے 71 ، باسط علی نے 50 اور ممد شعیب نے 22 رنز بنائے ۔ عمیر بٹ نے چار، مدثر غوری نے دو اور شاہد جمال اور جہانزیب نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ سوامی نگر سپورٹس 130 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اکبر علی نے 41، ابوبکر نے 20 رنز بنائے ۔ فیض الرحامن اور روح اﷲ نے 25,21 رنز کے عوض دو دو وکٹ حاصل کئے ۔ محمد یاسین اور عبدالوہاب نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ٹائون شپ وائٹس کی لیگ میچوں میں مسلسل دوسری جیت ہے ۔ مناواں جمخانہ اور آئیڈیل کلب سے میچ کھیلنے باقی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں کوارٹر فائنل 10 ٹیمیں پری کواٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں ۔