لاہور(کلچرل رپورٹر )خوبرو اداکار ہ سونیا حسین کو لاہور پسند آگیا جس کا انہوں نے کھل کر اظہار کیا۔سونیا حسین اکثر اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں اور اسی سلسلے میں ان کا سفر بھی مختلف شہروں میں جاری رہتا ہے ۔سونیا حسین اس وقت لاہور میں موجود ہیں اور انھیں یہ شہر کتنا پسند ہے اس کا انہوں نے کھل کر اظہار کیا۔ایپ انسٹاگرام پر سونیا نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ریلیکس موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں ۔ سونیا نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاہور لاہور ہے ‘۔جیسے ہی انھوں نے یہ پیغام شیئر کیا تو ان کے مداحوں نے ان کی لاہور کی موجودگی سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کردیے ۔