لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں نیا پاکستان ہائو سنگ سکیم کے تحت دستیاب اراضی مزید7 مقامات کی رپورٹ محکمہ ہائو سنگ کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں موہلنوال میں ایک جگہ 2000اور ایک جگہ 1000کنال ، ہربنس پورہ میں ایک جگہ 54اور ایک جگہ 26کنال ، کماہاں میں 1000کنال، ٹھوکر میں ایک جگہ 30اور ایک جگہ 35کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔