لاہور (اپنے رپورٹر سے ) کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بزریعہ ویڈیو لنک لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع کی 24 گھنٹے کی رمضان بازاروں، چینی، آٹا، کورونا وائرس صورت حال، ویکسینیشن اور ڈینگی کی صورت حال و کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عوام کی سہو لت کیلئے لاہور میں 30 رمضان بازاروں سمیت پوری لاہور ڈویژن میں 57 رمضان بازار قائم کیے جا رہے ہیں۔ بریفنگ کے بعد کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں چینی 10293 ٹن، آٹا 51892 ٹن سٹاک میں موجود ہے ۔شیخو پورہ میں 821 میٹرک ٹن چینی سٹاک میں موجود ہے ۔ شیخوپورہ میں 10کلوگرام آٹے 11400 سٹاک میں موجود ہیں۔ننکانہ میں 9465 بیگز چینی سٹاک میں موجود، ذخیرہ اندزوں کیخلاف 4 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ ننکانہ میں 10کلوگرام آٹے کے 1200 بیگ سٹاک میں موجود ہیں۔ ننکانہ شہر میں ڈینگی کا کوئی ایکٹیو کیس نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈی سی عوامی شکایات پر کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ بھی روزانہ جمع کروائیں گے ۔