لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں آتشز دگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق مغل پورہ میں زبیر کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ مصطفی آباد میں غفار کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کے واقعات پر قابو پالیا۔