لاہور(عمران راج)لاہور میں ڈرائیواِن سینما کھولنے کی تیاری شروع کردی گئی مقامی سینما انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے یورپی طرز کی طرح لاہور میں بھی ڈرائیو ان سینما ‘‘ کے لئے جگہ کی تلاش جاری زارئع کا کہنا ہے اس طرح کے ڈرائیو ان سینما کو ایک نجی کمپنی کے تعاون سے تیار کیا جائے گا ان سینما گھروں کو امریکہ یورپ میں خاصی مقبولیت حاصل ہوچکی ہے کورونا وبا کے پیش نظر اس طرح کے سینما گھروں کو یورپی اور امریکہ میں خاصی پذیررائی حاصل ہوئی تھی اِن سینما میں کھلے میدان میں بڑی اسکرین نصب کی جاتی ہے جب کہ اسکرین دیکھنے والے افراد اپنی گاڑیوں میں ہی موجود رہتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے گاڑیوں میں بیٹھے افراد وہیں پر اپنی گاڑیوں کے سپیکرز میں فلم کی آواز سنتے ہیں۔ جب کہ تصویر کے لیے انہیں سکرین کی جانب دیکھنا پڑتا ہے ۔