لاہور (نامہ نگارخصوصی، کلچرل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی ڈرامہ عہد وفا پر پابندی کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے قانون کے طالب علم محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی جس ڈرامے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔ عدالتی استفسار پر درخواست گزار نے بتایا کہ پیمرا سے رجوع نہیں کیا کیونکہ شنوائی کی کوئی توقع نہیں تھی۔ فاضل جج نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی اور قرار دیا کہ درخواست گزار مجاز فورم سے رجوع کریں اور دادرسی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے ۔