لاہور(سپیشل رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پرپاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کرکٹ میلہ کے موقع پر لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔پی ایس ایل میچز کے دوران مجموعی طور پر10ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات ہونگے ۔ 16ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 103 انسپکٹرز و ایس ایچ اوز، 515 اَپر سب آرڈینیٹس ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔