لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو کپ 2018ء کے تیسرے روز دو دلچسپ میچز ہوئے ۔ پہلے میچ میں ریمنگٹن فارما نے اولمپیاء کو 7-3 سے شکست دے کر فائنل کیلئے جبکہ بلال سٹیل نے بلیک ہارس پینٹس کو 9-6 سے شکست دے کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ لاہور پولو کلب میں ۔ فیشن اور ٹیکسٹائل سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنی باروخ جو خواتین کی ایک مشہور برانڈ نے ٹورنامنٹ سپانسر کیا ہے ۔