لاہور( خبرنگارخصوصی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات23اور24ستمبر کو منعقد ہوں گے ،انتخابات کے لئے سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ ماہ ہونے والے ان سالانہ انتخابات کی انتخابی مہم میں غیر معمولی تیز آگئی ہے ، پیاف فائونڈر الائنس اور لاہور بزنس مین فرنٹ الگ الگ اپنی حکمت عملی مرتب کرنے میں مصروف ہیں، پیاف فائونڈر الائنس کے انجم نثار، محمد علی میاں، ذیشان خلیل، طاہر ملک جاوید ، خواجہ خاور، شیخ آصف ،وقار میاں جبکہ لاہور بزنس مین فرنٹ کے چوہدری امجد ،راجہ حسن اختر ، خرم لودھی،سردار عثمان و دیگر اپنی اپنی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔