اسلام آباد،لاہور(خبر نگار،نامہ نگار خصوصی)عدالت عظمٰی نے لاہور ہائیکورٹ کو اٹھارویں ترمیم کے تحت وفاق کے زیر انتظام ہسپتالوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کے مقدمات ایک ہفتہ میں نمٹانے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو وکیل حامد خان نے کہا اس بارے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے ، سپریم کورٹ ہائی کورٹ کو کیس جلد نمٹانے کے لئے ہدایات دی سکتی ہے ۔سندھ حکومت کے وکیل فاروق نائیک نے کہا لارجر بینچ ہی کو کیس سننا چاہیے ۔سپریم کورٹ نے منشاء بم سے متعلق از خود نوٹس کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ منشاء بم سے تمام اراضی کا قبضہ واپس لے لیا گیا۔ایل ڈی اے اور محکمہ ریونیو نے بتایا ان کا اراضی کا ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔درخواست گزار نے بتایا سول عدالت میں معاملہ عرصہ دراز سے زیر التوا ہے ۔ عدالت نے سول جج کو چار ماہ میں درخواست گزار کی اراضی کا فیصلہ کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔