لاہور( کر ائم رپورٹر/سپیشل رپو ر ٹر ،اپنے سٹاف رپورٹرسے ،مانیٹرنگ ڈیسک ) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں تین منزلہ مکان کی چھت گر نے سے خاتون سمیت 6افرادجاں بحق ہوگئے ۔عمارت کے ملبے سے 4افرادکوزندہ نکال لیا گیا۔رات گئے ملبے سے 40سالہ بشریٰ بی بی اوراسکے 12سالہ بیٹے عبداﷲ کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں،رات گئے تک ریسکیوآپریشن جاری رہا ۔ بتایا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ میں محلہ اسلم خان میں خضر کے گھر کی تیسر ی منزل پر تعمیرا تی کا م ہو رہا تھا کہ چھت دوسری منزل پر آ گری ، زور دار دھما کہ کی آواز سنکر محلہ داروں میں خو ف وہرا س پھیل گیا ،انہوں نے اپنی مدد آ پ کے تحت ملبہ ہٹا نا شروع کر دیا ، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے 40 سالہ خضر، 15 سالہ نعاف، 6 سالہ حسیب اور 3 سالہ ا ریب کو زخمی حالت میں نکال کر میوہسپتال منتقل کر دیا جبکہ شہزاد اور شاہین بی بی کو مر دہ حالت میں نکال لیا ،تاہم زخمیوں میں سے بھی 2 افرادہسپتال میں جاں بحق ہو گئے ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم تنگ گلیوں کے باعث مشکلات کا بھی سامنا ہے ، دوسری جانب ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تمام تر ممکنہ سہولیات فراہم کر کے امدادی کارروائیاں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔