لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ و ماڈل علیبہ خان ماڈل ڈائریکٹر بن گئیں۔ گلوکار ناصر بیراج کے نئے گانے ’’مست مست‘‘ کی ڈائریکشن دے ڈالی، تفصیلات کے مطابق بھنگڑا گلوکار ناصر بیراج کے نئے گانے ’’مست مست‘‘ کی ویڈیو ریکارڈنگ مقامی سٹوڈیو کے سیٹ پر کی گئی جس میں ماڈل و اداکارہ بیا خان و دیگر ماڈلز نے حصہ لیا علیبہ خان نے بتایاکہ یہ ناصر بیراج کا پارٹی سونگ ہے جسے جلد ریلیز کردیا جائیگا علیبہ خان نے کہاکہ ڈائریکشن بہت وسیع شعبہ ہے جس میں آپ کو ایک ایک سین اور لوکیشن پر محنت کرنی پڑتی ہے اور ویڈیو کے کمزور پہلو کو اپنی ڈائریکشن سے بہتر بنانا ہوتا ہے علیبہ خان نے مذید کہاکہ میرا کافی عرصہ سے ڈائریکشن کا ارادہ تھا مگر موقع اور وقت نہیں مل پارہاتھا ب انشا ء اﷲ وہ ویڈیوز کی ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ فلم اور ڈراموں کی ڈائریکشن بھی دینگی اور اپنے کام کو بہتر بنانے کے لیئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کا استعمال بھی کرینگی۔