لاہور،سیالکوٹ(جنرل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) لاہورکے نجی ہسپتال میں خاتون مبینہ غلط انجکشن لگنے سے ہلاک ہوگئی ہے ،سیالکوٹ میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت مریضہ چل بسی، لواحقین کے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں برین ہیمرج کی مریضہ روحی خوشنود نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھی جوجاں بحق ہوگئی،لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ہسپتال انتظامیہ نے 5لاکھ روپے وصول کرلئے اورآپریشن کیلئے مجبور کیا۔لواحقین نے مزید کہا کہ غلط انجکشن کی وجہ سے اس کی ہلاکت ہوئی ۔ادھرسیالکوٹ میں 24سالہ سعدیہ دوران زچگی ہلاک ہوگئی،متوفیہ کے نومولودکوبچالیاگیاتاہم خاتون کے لوحقین نے ڈاکٹرپرغفلت کاالزام عائدکیااور احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ احتجاج کے دوران دو طرفہ ٹریفک سے کنگرہ سیالکوٹ روڈ بند ہو گئی اور مظاہرین نے احتجاج کے دوران ڈاکٹر کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی ۔ 2مریض ہلاک