لاہور(سپیشل رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں45سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے جمع کرا دی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی لاش ریلوے لائنوں کے قریب پڑی تھی۔ راہگیروں کی اطلاع پر لاش قبضہ میں لیکر اسکی شناخت کے لئے مقامی مساجد میں اعلانات کرائے گئے تاہم شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانہ جمع کرا دی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی نشہ کا عادی تھا جو نشہ کی زیادتی اور گرمی کی شدت کے باعث ہلاک ہوا ہے متوفی کے لواحقین کی تلاش جاری ہے ۔،