لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کے واقعات پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کھاڑک نالے کے قریب رہائش پذیر تنویر کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔شالیمار میں شوکت کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے پانچ لاکھ مالیت کا سامان جل گیا۔بادامی باغ میں ریاست کی دکان میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا، کوٹ لکھپت میں جاوید کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کے واقعات پر قابو پالیا۔