لاہور،ایمن آباد،سادھوکے ،کرمانوالہ(سپیشل رپورٹر،نامہ نگار) 13منشیات فروش گرفتارکرلیے گئے ۔لاہورمصری شاہ پولیس نے تین منشیات فروشوں وکی مسیح، پطرس مسیح اور وسیم کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 2590 گرام چرس برآمد کرلی۔ایمن آباد،سادھوکے پولیس نے دوران گشت ملزم فیصل اور قمر زمان ساکنان آدھورائے کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر نولٹر شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔کرمانوالہ پولیس نے دوران گشت عمر حسین ولد غلام مصطفی سے 18لٹر شراب ، محمد اکرام سے 20لٹر شراب، جاوید سے 200گرزم چرس، اکرام حسین سے 640گرام چرس، احمد نواز سے 370گرام چرس، محمد عدنان سے پسٹل، محمد صفدر سے پسٹل اور علی رضا ولد طالب حسین سے کاربین برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔