کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افرادکے کیس میں پیشرفت نہ ہونے پرپولیس ،رینجرز ،سندھ حکومت اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاپتہ افرادکے معاملے میں پیشرفت نہ ہوئی توپولیس افسروں کوجیل بھیجیں گے ۔بدھ کو سماعت کے دوران جسٹس نعمت اﷲ پھلپھوٹونے ریمارکس دیئے کہ پولیس رپورٹس سے عوام مایوس ہوچکے ،ہربار تفتیشی افسران سٹیریوٹائپ رپورٹ پیش کردیتے ہیں،اب عدالت اس معاملے میں پولیس پرسختی کرے گی۔ پولیس افسرکچھ توخدا کا خوف کریں۔