ممبئی(صباح نیوز)بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں سو سال پرانی رہائشی عمارت گرنے سے 2افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے جنوب میں واقع 4منزلہ بلڈنگ گرنے سے 2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے بعض افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے ۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ تاہم ٹیموں کو جائے حادثہ پر تنگ گلیوں اور ممبئی میں جاری بارشوں کے باعث مشکلات کا سامنا رہا۔