بیجنگ( نیٹ نیوز) چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے لاک ڈائون کے خاتمے کے بعد شادی کے خواہشمند جوڑوں کا رش لگ گیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووہان میں شادی کے درخواستوں کے آن لائن نظام (جو چینی کمپنی علی پے کے زیرتحت کام کررہا ہے ) پر 300 فیصد ٹریفک بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں عارضی طور پر وہ کریش ہوگیا۔ کمپنی کے عہدیداروں نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وہ اتنے ٹریفک پر حیران رہ گئے جس کے نتیجے میں سسٹم سست ہوگیا مگر اب اس مسئلے پر قابو پالیا گیا ۔