لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وی سی یو ایچ ایس ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن تو کبھی پاکستان میں ہوا ہی نہیں، اس کونرم کیا کرناہے ،جب شرح بڑھ رہی تھی تب لاک ڈاؤن کرنا چاہئے تھا اگر یہ سائنسی بنیادوں پر ہوتا تو اس کے نتائج بہتر ہوتے ۔ پروگرام ہوکیارہاہے میں میزبان فیصل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہوربہت بڑا شہر ہے اس میں وائرس کا بڑھنا کوئی عجوبہ نہیں۔ماہر قانون جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہاہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ والا جو ریفرنس چل رہاہے کہ اس پرکوئی وکیل ہاتھ نہیں ڈالنا چاہتا، اس کیلئے شاید فروغ نسیم وکالت کرینگے وہ وفاق کی نمائندگی کریں گے ۔تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا کہ اصل حقائق تو وزیراعظم کو پتہ ہونگے لیکن جو حقائق سامنے آرہے ہیں ان سے تو یہی لگتا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے وائرس پھیل رہاہے ا س کا مطلب ہے کہ لاہورامریکہ کا نیویارک بنتا جا رہاہے اس وبا سے شہر کا کوئی کونا نہیں بچا ہے ۔مئی میں کورونا کے مریضوں میں تین گنا تک اضافہ ہوا۔ فواد چودھری نے بالکل ٹھیک کہی ہے لیکن یہ بات ان سے بہت بالا ہے نوازشریف کے ٹیسٹ خاص لیبارٹری سے کرائے گئے یہ ایک سیاسی معاملہ ہے ۔ میری رائے میں نوازشریف ایک انڈر سٹینڈنگ کے ذریعے باہر گئے ہیں۔