لاہور(جنرل رپورٹر) لاک ڈاؤن میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ادویات کی مفت فراہمی بند ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مریضوں کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گھروں تک ادویات نہیں پہنچ رہی ۔ ادویات کے حصول کے لیے مریضوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر پہنچ گئی ۔ انتظامیہ نے مریضوں کو کرونا کے پھیلنے کے خدشے سے ان کو ا و پی ڈی میں داخلے سے روک دیا ۔مریضوں کا کہنا ہے کہ مریض گھروں تک ادویات نہ پہنچے کہ وجہ سے آئے ۔انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر گھروں تک ادویات پہنچانے کا کام شروع کیاتھا۔