لندن (نیٹ نیوز) لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے انہیں لاک ڈاؤن جلدی ختم کرنے پر سخت تشویش ہے ۔حکومت کے سائنسی مشیر سر جیریمی فارر جنھوں نے انگلینڈ میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے خطرے سے متعلق خبردار کیا تھا، ان کی ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے صادق خان نے لندن کے شہریوں کو احتیاط کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا کیونکہ’زندگی کا انحصار اسی احتیاط پر ہے ۔انہوں نے مزید کہا نیا جوائنٹ بایئو سکیورٹی سنٹر جو انفیکشن کی شرح میں تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے ، اس کے مطابق انگلینڈ لیول چار سے تین پر جانے کیلئے ابھی تیار نہیں اور مزید یہ کہ پابندیوں میں نرمی لانے کیلئے حکومت نے پانچ ٹیسٹ پورے نہیں کیے ہیں۔