میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)ٹینس کی دُنیا کے نمبر ون کھلاڑی نووک جوکووچ نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں گھر کے ایک حصے کو ٹینس کورٹ میں تبدیل کردیا۔ٹینس سٹار اپنے دوست کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہیں اور فرائی پین اُن کے ریکٹ جبکہ صوفے اور کُشن بطور نیٹ استعمال کررہے ہیں۔اس وقت پوری دُنیا میں کورونا وائرس کے سبب نظام زندگی تقریبا ًمعطل ہے ، ایسے میں گھروں میں قید کھلاڑیوں نے خود کو فٹ رکھنے کے لیے ایکسرسائزز اور گھر میں کھیل کو اپنا مشغلہ بنایا ہوا ہے ۔سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر نووک جوکووچ ان دنوں سپین میں ہیں جہاں اُنہوں نے گھر کے ایک حصے کو ٹینس کورٹ میں تبدیل کردیا۔