ہالا ، ٹنڈوباگو ، پشاور (نامہ نگاران ، سٹاف رپورٹر )کوروناوائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت سے تنگ آکر تین افراد نے خودکشی کرلی، ہالا شہر کے مرزا محلہ کے 19 سالہ نوجوان فیضان شیخ نے غربت سے تنگ آکر پھندالگا کرخودکشی کرلے ، فیضان شیخ گھر میں ایک بہن اور بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھا ، وہ الیکٹرک کے دکان پر مزدوری کرتا تھا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار تھا۔ ٹنڈوباگو میں غربت سے تنگ میاں بیوی نے گلے میں پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا، نواحی گاؤں چوئی بہرام میں 34 سالہ ہمیر کولہی اور 30 سالہ شریمتی تھانون نے خودکشی کی۔ پشاور میں یکہ توت منیرکالونی میں نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناپرخودکشی کرلی۔