رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم پی اے محمد مرزاجاوید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران حکو مت کا معاشی پیکیج ناکافی اور نامکمل قرار دے دیاہے ۔اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کا معاشی پیکیج ناکافی اور نامکمل ہے اس میں اپوزیشن کی جامع تجاویز کو بھی شامل کیا جائے ۔