لاہور (صباح نیوز) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوام سڑکوں پر ایسے نکل رہے ہیں جیسے کورونا کے ختم ہونے کا جشن منا ررہے ہیں ۔کورونا کیخلاف جنگ کسی ایک فرد یا جماعت کی نہیں بلکہ 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے ۔لاک ڈائون میں نر می کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ کورونا ختم ہو چکا ہے ۔ وہ گور نر ہائوس لاہورمیں تحر یک انصاف کے مر کزی اراکین میاں وحید سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو جتنا بھی خر اج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے اور کورونا کے خلاف اس جنگ میں شہید ہونیوالوں کو بھی تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا سے بچائو کیلئے صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کا ہی مشورہ دیا جارہا ہے ۔ دریں اثنا گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے لاہورکی مقامی لیب سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا ہے جبکہ لیبارٹر ی رپورٹ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا کورونا ٹیسٹ نیگٹو آیا ہے ۔