اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ،92 نیوزرپورٹ) قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں لاک ڈاuون جاری رکھنے یا محدود کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں عسکری حکام اور این ڈی ایم اے کے ماہرین بریفنگ دیں گے ۔قومی رابطہ کمیٹی باہمی مشاورت سے لاک ڈائون میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کرے گی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات پر غور ہو گا، قومی رابطہ کمیٹی ٹرین سروس کو مزید فعال کرنے پر مشاورت کرے گی۔اجلاس میں این سی او سی کے فیصلوں کی توثیق ہو گی۔