لاہور،شیخوپورہ، قصور،محمدنگر،ایمن آباد(سپیشل رپورٹر،نامہ نگاران ) ڈکیتی وچوری کی متعدد وارداتیں ہوئیں ۔لاہور میں نولکھا میں ڈاکوئوں نے سلیم اور اسکی فیملی سے 9لاکھ، زیورات اور دیگر سامان،بادامی باغ میں ڈاکوئوں نے اشفاق اور اسکی فیملی سے 6لاکھ، زیورات اور دیگر سامان،لاری اڈا میں ڈاکوئوں نے نبیل اور اسکی فیملی سے 4لاکھ، زیورات اور دیگر سامان۔باغبانپورہ میں ڈاکوئوں نے جمیل اور اسکی فیملی سے 3لاکھ، زیورات اور دیگر سامان،ماڈل ٹاون میں ڈاکوئوں نے وسیم اور اسکی فیملی سے 4لاکھ، زیورات اور دیگر سامان،جنوبی چھائونی میں ڈاکوئوں نے عمران اور اسکی فیملی سے 6لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، ڈیفنس میں ڈاکوئوں نے زاہد اور اسکی فیملی سے 3لاکھ، زیورات اور دیگر سامان اور نشتر کالونی وغیرہ میں شہریوں سے ہزاروں روپے کی نقدی وموبائل فون چھین لیے گئے ۔شیخوپورہ مانانوالہ کے قریب چور محمد یاسر کی موٹرسائیکل ،اڈا مانانوالہ ہی کے قریب دو ڈاکو علی حسن سے 65ہزار روپے نقدی اور موبائل فو ن چھین کر فرار ہوگئے اڈا مانانوالہ ہی کے قریب دو ڈاکو محمد لطیف سے 30ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کرفرارہوگئے ۔قصور الہ آ با د کے علا قہ وا ر ڈ نمبر 6کی رہا ئشی خا تو ن ر ضیہ بی بی نے پو لیس کو بتا یا کہ چند رو ز قبل میں گھر میں اکیلی تھی کہ تین ڈا کو ؤ ں نے گھر میں دا خل ہو کر گن پوا ئنٹ پر مجھے یر غما ل بنا کر گھر سے ایک لا کھ آ ٹھ ہزا ر روپیہ نقدی 3تو لہ طلا ئی زیورا ت لو ٹ کر لے گئے ۔محمدنگر لکڑمنڈی کے رہائشی محمدافضل کی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی نامعلوم افراد نے چرالی جبکہ نواحی گاؤں33/EB میں تسلیم حیدر کے احاطہ مویشیاں سے تین نامعلوم افراد نے بکرا مالیت55000 روپے چوری کرلیا۔ایمن آباد لاہور کا ذوالقرنین قریشی جی ٹی روڈ گھنیاں کے نزدیک پٹرول پمپ پر مسجد کے باہر کار کھڑی کرکے اندر نماز پڑھنے چلا گیا تو اُسکی غیر موجودگی میں نامعلوم چور گاڑی کا شیشہ توڑ کر پینتالیس ہزار روپے مالیت کے دو موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔