بیروت(نیٹ نیوز)لبنان میں معاشی بحران کے بعد لبنانی پاؤنڈ کی قدر میں غیرمعمولی کمی ہوئی ہے اور شہریوں نے امریکی ڈالر کے حصول کیلئے ایکسچینج بیورو کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگالیں۔ غیر مستحکم کرنسی کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق لبنانی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کے بعد لبنان میں ڈالر گراں قدر ہوگیا۔واضح رہے کہ لبنان میں اقتصادی بحران کے دوران خودکشی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔