بیروت(این این آئی)لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواح میں مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فوجی زخمی ہوگئے ۔ لبنانی فوج نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ فوجیوں نے بیروت کے جنوب میں واقع شاہراہ نیمہ کو کھلوانے کی کوشش کی تو مظاہرین ان پر پِل پڑے اور پتھراؤ شروع کردیا۔