بیروت(شوبز ڈیسک) لبنان کی معروف گلوکارہ الیسا نے فن کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ نیا البم آخری ہو گا۔گلوکارہ الیسا نے ٹویٹ کیا کہ گلوکاری کو خیر باد کہہ رہی ہوں ۔ نیا البم جو جلد جاری ہو گا آخری ہوگا ۔یہ اطلاع دیتے ہوئے افسوس محسوس کر رہی ہوں۔ الیسا نے ٹویٹ میں یہ بھی تحریر کیا کہ میں یہ نیا البم بہت زیادہ پیار اور شوق کے ساتھ تیار کر رہی ہوں۔ وجہ یہ ہے کہ میرے کیریئر کا آخری البم ہوگا۔ میں بوجھل دل سے یہ اعلان کر رہی ہوں لیکن بہت زیادہ احساس جرم کے ساتھ کیونکہ میں ایسے شعبے میں کام نہیں کر سکتی جو مافیاز سے ملتا جلتا ہو۔