واشنگٹن ( سپورٹس ڈیسک) ٹیرنس کرافورڈ فائٹ کے دوران اپنے حریف باکسر پر بھاری پڑ گئے ۔ انہوں نے یہ مقابلہ جیت کر 36 فائٹوں میں فتح اپنے نام کی ہے ۔32 سالہ امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے اپنے حریف لتھوینین باکسر کو تیسرے ، ساتویں اور نویں راؤنڈ میں زمین پر گرایا جبکہ آخر میں رائٹ ہک مار کر جیت اپنے نام کی۔ تاہم انہوں نے مدمقابل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت سخت فائٹر ہیں۔خیال رہے کہ ٹیرنس کرافورڈ نے اپریل میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد عامر کو ایک متازع فائٹ میں شکست دیدی تھی۔