لاہور،اسلام آباد(نمائندہ خصوصی سے ،وقائع نگار خصوصی) حکومت نے گریڈ 21کے جی حسن بیگ کوڈائریکٹر جنرل نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اورایم خورشید کوایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات کر دیا ۔ادھر پنجاب حکومت نے مہر محمد حیات لک ڈائریکٹر جنرل کوہستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا نے ،فیصل ربی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل آباد تعینات کر نے ،محمد یاسر کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب پی ایچ اے سرگودھا لگا نے کے ساتھ ساتھ عطاء الحق کو ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات کر دیا ۔علاوہ ازیں محکمہ اوقاف پنجاب نے سکندر ذوالقرنین کھچی ایڈمنسٹریٹر داتا دربار کی 8جون تک رخصت منظور کر نے ،گلاب ارشاد منیجر داتا دربار کو انتظامی امور کی دیکھ بھال کی غرض سے ایڈمنسٹریٹر داتا دربار کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔سلطان گوندل ایڈمنسٹریٹر ملتان زون کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا تے ہوئے انہیں ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کے پابند بنا نے کے علاوہ تقرری کے منتظر رانا طارق کو ایڈمنسٹریٹر ملتان زون تعینات کر دیا گیا ۔