لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں کنیئرڈ کالج کی طالبات کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔کالج پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیور اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیور نے کہا کہ ہمار ا نوجوان مصور بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے ، الحمرا میں مصوری کی اقدار کے پرورش پانے پر خوشی ہے ۔