لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا آرٹ،موسیقی، مصوری و فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں کی ترویج و ترقی کے لئے باقاعدہ آن لائن سرگرمیوں کا کامیاب انعقاد کر چکی ہے ،اس حوالے سے منعقد ہونے اجلاس میں ادبی و ثقافتی نشست "کچھ یادیں،کچھ باتیں"،اور "روشن ستارے "کے آن لائن انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمر ا ثمن رائے کے ہمراہ اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پروگرامز کا مقصد لیجنڈ کے تجربات سے نوجوانوں کو آگہی دینا ہے ،نشست کے انعقاد سے نئی نسل کواپنے مستقبل کاتعین کرنے میں مدد ملے گی۔ثمن رائے نے کہا کہ ان پروگرامز میں ہر عمر اور طبقے کے افراد خصوصی دلچسپی لے رہے تھے۔