نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت نے لداخ میں چین کے ساتھ ہونے والی کشیدگی کے بعد اپنے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کرنے اور مقامی سطح پر کلاشنکوف کی تیاری کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابقاسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مسلح کرنے پر 35 ارب روپے لاگت آئے گی۔انڈیا میں چینی سفارتخانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امید ہے بھارت تنازع کو پیچیدہ نہیں بنائے گا۔