لاہور، منڈی بہاؤالدین (کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر )چوہنگ کے علاقے میں دو روز بعد دلہن بننے والی 20 سالہ لڑکی پراسرار طور پر ہلا ک ہو گئی جس سے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ،پولیس کے مطابق مہک بی بی کوتشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی ، مرنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔منڈی بہاؤالدین میں ضلع کمپلیکس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں اندھا دھند فائرنگ کی ،فائرنگ کی زد میں آکر 45 عارف موقع پر جاں بحق،گل مزار شدید زخمی ہو گیا جبکہ نامعلوم ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔