کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل پیر کو بھی برقرار رہا اورانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں15پیسے اورقیمت فروخت میں19پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خریدمیں15پیسے اورقیمت فروخت میں19پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.35روپے سے بڑھ کر 160.50 روپے اورقیمت فروخت 160.45 روپے سے بڑھ کر160.64روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں20پیسے کااضافہ ہوا جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.00روپے سے بڑھ کر160.20روپے اورقیمت فروخت 160.50 روپے سے بڑھ کر160.70روپے ہوگئی ۔صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں600روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں514روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔