لزبن ( آن لائن) یو نیورسٹی کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجہ میں پاکستانی پائلٹ جاں بحق ہوگیا ۔ لکی مروت سے تعلق رکھنے والا اپنے خاندان کا واحدکفیل ا حمدعبدالقیوم شاہ ایمرٹس ائیر یونیورسٹی کی جانب سے پرتگال کی مقامی جیائیریونیورسٹی میں زیر تربیت تھا۔دوران تربیتی پرواز طیارہ کنٹرول نہ ہونے سے گر کر تباہ ہو گیا جس سے احمد عبدالقیوم موقع پر ہی دم توڑ گیااحمد کی میت پاکستانی سفا ر تخا نہ لزبن نے پاکستان روانہ کر دی ہے ۔