لاہور(سٹاف رپورٹر) لیسکو چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایات پر ایس ای سینٹرل سرکل محمد نعیم کی سربراہی میں بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔ا سینٹرل سرکل کے فیلڈ سٹاف نے اچھرہ، گرین ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، جیا بگا، ٹاؤن شپ اور شاہ پور سب ڈویژنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں 80کنکشنز کو چیک کیا۔ دوران چیکنگ 21 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے 35,009یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے اور ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دی گئیں ۔