لاہور ( جنرل رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے لاہور کے ہسپتالوں کے دورے کرکے انتظامات ، ادویات کی صورتحال ، ڈاکٹروں نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خاضری مریضوں سے عملے کا رویہ اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے جناح ہسپتال کا دورہ کیااور انتظامات کا جائزہ لیا ، میڈیسن اور ایمرجنسی وارڈ کو چیک کیا گیاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد کا دورہ کیاافسران نے ادویات کی فراہمی، پیرامیڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی اور حاضری کو چیک کیا گیا ، افسران نے لیبر روم، گائنی وارڈکو بھی چیک کیا۔