لاہور( سپورٹس ڈیسک) پی سی بی لیول 2 کوچ عمران خٹک ان لوگوں میں شامل ہیں جن کا کورونا نے روزگار چھین لیا ہے ۔وہ لیول 1 اور لیول 2 کورس کرنے کے بعد ماڈل ٹاؤن کی ایک اکیڈمی میں کوچنگ کر رہے تھے ۔عمران خٹک کا کہنا ہے کہ 10 سال سے کوچنگ سے وابستہ ہوں ،کرکٹر وہاب ریاض، سلمان بٹ اور اعزاز چیمہ جیسے کرکٹرز کے ساتھ اکیڈمی میں کام کرچکا ہوں۔عمران خٹک نے بتایا کہ زندگی کا نظام اچھا چل رہا تھا کہ کورونا وائرس نے کھیلوں کی سرگرمیاں بند کر دیں اور حالات نے اب ٹیکسی چلانے پر مجبور کردیا ہے۔