مکرمی! آج میں آپ کے اخبار کے توسط سے حکومت کی توجہ نوجوان نسل کے بڑھتے مسائل کی طرف دلوانا چاہتی ہوں۔ آج کے نوجوان کی سوچ بہت مختلف ہے وہ بہت زیادہ سے شروع کرنے کا خوائشمند ہے تھوڑے میں خوش نہیں ہوتا لیکن ملک پاکستان میں اس نوجوان کی سوچ سمجھ کے مطابق کوئی بات ہی نہیں کرتا یہاں نوجوانوں کو موقع نہیں دیا جاتا جسکی وجہ سے ابھی تک ملک ترقی نہیں کر پارہا کیوں کے اس ملک میں نوجوان نسل کی کامیابی کے لئے کوئی سوچتا ہی نہیں ہے شاید حکومت کو اس بات کا علم نہیں کے ملک کی کامیابی نوجوان نسل کی کامیابی سی جڑی ہے جب تک نوجوان ہی بہترین کارکردگی نہیںدکھائیں گے ڈپریشن سے نہیں نکلیں گے انھیں انکی صلاحیتوں کی بنا پر کام کرنے کا موقع نہیں ملے گا تو ہمارا ملک کیسے ترقی کرے گا ؟یہ لمحہ فکریہ ہے ہمارے لئے کے ہماری نوجوان نسل اس ملک کے نظام سے خوش نہیں اور بیرون ملک جانے کیلیے مواقع تلاش کرتی رہتی ہے کیوں کے یہاں کوئی یوتھ کے بارے میں بات نہیں کرتا انھیں سپورٹ نہیں کرتا جب کے قائد اعظم نے انہی نوجوانوں کو قوم کا معمار کہا تھا لیکن کیا انتظامیہ اس ملک کے معمار کی ترقی کیلئے مناسب اقدامات کر رہی ہے ۔ (عائشہ خان ‘کراچی)