لاہور( شوبزڈیسک)لندن میں ہونے والے 10ویں پاکستان اچیومنٹ ایوارڈکی تقریب میں پاکستانی ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں مختلف فنکاروں کو ایوارڈ ز دئیے گئے ۔ایوارڈ تقریب میں اداکارہ ثناء ، رابی پیرزادہ، صاحبہ، ریمبو، ہمایوں سعید، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، عمران اشرف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اداکارہ وگلوکارہ رابی پیرزادہ نے پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ کے لئے تیار کئے گئے نغمے پیش کرنے کی بجائے کشمیری سے اظہار یکجہتی کے لئے ملی نغمے پیش کئے ۔ انہوں نے تقریب میں ملنے والا ایوارڈ کشمیریوں کے نام کر دیا ۔ تقریب میں اداکارہ ثناء نے تیسری مرتبہ ایوارڈ حاصل کیا ۔ثناء نے کہا کہ یہ میری خوشی قسمتی ہے کہ میں تیسری مرتبہ ایوارڈ جیتنے والی واحد اداکار ہوں ۔پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ تقریب ہر سال لندن میں منعقد کی جاتی ہے جس میں شوبز ستاروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دئیے جاتے ہیں۔