لندن(ویب ڈیسک) لندن کے چڑیا گھر میں جانوروں کیلئے ہیلووین پارٹی کا اہتمام کیا گیا اور اُن کی کدوؤں کے ساتھ دعوت کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں ہیلووین تہوار کی مناسبت سے چڑیا گھر میں ہونے والی اس دعوتِ عام میں ٹائیگر، دریائی گھوڑے ، بھالو، بن مانس، پینگوئنز، زراففوں اور بندروں سمیت کئی جانوروں کو کدوپیش کیے گئے ۔ اس موقع پر جہاں کئی جانورکدو کو اپنے ہاتھوں اور منہ کی مدد سے توڑ کر کھانے میں مصروف نظر آئے وہیں کچھ جانوروں نے ان کے اندر رکھی جانے والی اشیاء سے لطف اُٹھایا۔